ایک قافلہ ایک اندھیری سرنگ سے گزر رہا تھا کہ ان کے پیروں میں کنکریاں چبھیں ، کچھ لوگوں نے اس خیال سے کہ یہ کسی اور کو نہ چبھ جایئں ، نیکی کی خاطر اٹھا کر اپنی اپنی جیب میں رکھ لیں ، کچھ نے زیادہ اٹھائیں کچھ نے کم اور جب وہ اندھیری سرنگ سے باہر آیے تو جب ان کنکریوں کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے کہ وہ کنکریاں نہیں بلکہ ہیرے تھے
جنہوں نے کم اٹھائیں وہ پچھتاۓ کہ کم کیوں اٹھائیں اور جنہوں نے اٹھائی ہی نہ تھیں وہ اور بھی زیادہ پچھتاۓ، دنیا کی زندگی کی مثال اسی اندھیری سرنگ کی طرح ہے اور نیکیاں یہاں کنکریوں کی مانند ہیں اس زندگی میں جونیکی کی وہ آخرت میں ہیرے جیسی قیمتی ہوگی اور اس دن انسان ترسے گا کہ اور زیادہ کیوں نہ کیں . اے کاش ہمیں نیکیوں کی اہمیت کا اندازہ ہو جاۓ تاکہ ہمیں آخرت میں نہ پچھتانا پڑے .
Kisi Naki ko Hakeer na jano.
ReplyDeletebeshuk
ReplyDelete