صدر الافاضل حضرت سید نعیم الدین مراد آبادی رحمت الله تعالیٰ علیہ خزائن العرفان صفحہ ٨٢٣ پر لکھتے ہیں
کہ میٹھے میٹھے آقا صلّی اللہ علیہ وسلّم جب بھی جہاد کے لیے جاتے یا سفر فرماتے تو ہر دو مالدار کے
ساتھ ایک نادار مسلمان کو کر دیتے کہ یہ غریب انکی خدمت کرے اور وہ اسکو کھلائیں پلائیں اس طرح ہر ایک کا گزارا چلتا رہے . اسی طرح ایک مو موقع پر حضرت سلمان رضی اللہ عنہ دو آدمیوں کے ساتھ کیے گئے . ایک روز آپ رضی اللہ عنہ سو گئے اور کھانا نہ تیار کر سکے ان دونوں نے آپکو کھانا لینے کے لیے بارگاہ رسالت میں بھیجا . سرکار مدینہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کے باورچی خانے کے خادم حضرت سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ تھے . ان کے پاس کھانا ختم ہو چکا تھا . انہوں نے کہا میرے پاس کچھ نہیں . جب حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے آ کر دونوں رفقاء کو بتایا تو انہوں نے کہا: " اسامہ رضی اللہ عنہ نے بخل کیا ". جب دونوں بارگاہ رسالت میں حاضر ہوۓ تو آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے (باذن پروردگار غیب کی خبر دیتے ہوۓ ) ارشاد فرمایا :"میں تمھارے منہ میں گوشت کی رنگت دیکھ رہا ہوں ". انہوں نے عرض کیا ہم نے گوشت کھایا
ہی نہیں . فرمایا تم نے غیبت کی ہے اور جو مسلمان کی غیبت کرے اس نے مسلمان کا گوشت کھایا .
(تفسیر بغوی ج ٤ صفحہ ١٩٤ )

No comments:
Post a Comment