Translate

Thursday 20 June 2013

Give your donations to Dawateislami


اَسّلَامُ عَلَيكُم وَرَحمَتُّہ اللهِ وَ بَرَكَاتُہ. پیارے اسلامی بھائی.
ماەِِ شعباٰنُ المُعظم شُرُوع ھو چکا ہے.
اور جَلد ماەِ رَمَضانُ الکَریم کی آمد آمد ہے.
آپ اِس بات سے بَخُوبی واقف ہیں کہ مُسَلمان اِن بَا بَرَكَت دِنوں میں زکٰوۃ جیسے مُقَدَس فریضہ کو ادا کرنے کی سعادت حاصل کرتے ھیں. اور آپ اس حقیقَت سے بھی َبخُوبی واقف ھیں کہ آپکی اپنی پیاری سُنتوں بھری تَحریک دَعوَتِ اِسلامی پوری دُنیا میں سرکار صلی الله علیہ وسلم کی سُنَتوں کی دھوم مچانے. اور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی اُمت کی ِاصلاح جيسے مُقَدَّس فریضہ میں دن رات مصروفِ عمل ھے. سینکڑوں کی تعداد میں مدَارَس بنَام مَدرَستہُ المَدینہ، کئی جامِعات بنََام جامِعۃُ المَدینہ
اور دارُالمَدینه
( Islamic School system ) پرائمری سطح پر قائم ھیں. جہاں پر یقیناً ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیاں مُفت علمِ دین حاصل کر رہے ہیں.
آپکی پیاری تَحریک دَعوَتِ اِسلامی 92 سے زائد شُعبَہ جَات میں اُمتِ مَحبوب صَلِّ اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اور دینِ ِِمتین کی خِدمت كا عظيم كام سر انجام دینے میں دِن رات مصروفِ عَمل ہے.

پیارے اسلامی بھائی یقِیناً آپ سمجھ سکتے ھیں کہ ِان تمام مَدَنی کاموں کی تَكميل کے لیئے ایک کثیر رقم درکار ھوتی ہے.
برائے خاکِ مَدینہ آپ نہ صرف اپنی زَکٰوۃ فطره اور دِیگر عطِيات دعوتِ اِسلاَ مي كو پَیش کریں، بلکہ اپنے عزیز رشتہ داروں قریبی دوستوں اور قرابت داروں اَپنے تمام جاننے والوں كو انفرادی کوشش کے ذریعے اپنی زکوٰۃ فطرە اور اپنے تمام عطِِیات دعوَتِ اسلامی کو دینے کا مَدَنی ذہن بنائیں.

جزَاكَّ اللهُ خَيرًّا.
اَلله عَزَّوَجَل آپکی٬میری اور سرکار صلی الله علیہ وسلم کی اُمت کی مَغفِرَت فرمائے.
اٰمین بجاەِ النبیِ الامین صلی الله علیہ وسلم

Duaein kyun qabul nahi hoteen